قصور۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو1122قصورکے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے زچہ بچہ کی جان بچا لی۔ ریسکیو ذرائع نے ”اے پی پی “کوبتایاکہ قصورریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ قصورکے نواحی گاؤں مہالم کلاں میں ایک عورت کی طبیعت خراب ہے۔
ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس موقع پر روانہ کروا دی۔ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ ایک عورت دردِ زہ میں مبتلا تھی۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے موقع پر زچگی کا عمل کامیابی سے مکمل کر کے زچہ بچہ کی جان بچا لی اور دونوں کو مزید طبی امداد کے لئے بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورمنتقل کر دیا۔
لواحقین اس موقع پر ریسکیو ٹیم کے بے حد مشکور نظر آئے انہوں نے ریسکیو ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔