ایبٹ آباد۔ 15 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ نےہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
ترجمان ریسکیوکےمطابق ریسکیو1122مانسہرہ نےگزشتہ ہفتہ کےدوران40 مختلف ایمرجنسیزمیں میں عوام کوخدمات فراہم کیں جن میں 29میڈیکل،06ٹریفک حادثات،02آگ لگنےکےواقعات،01ڈوبنےاور03دیگرمختلف واقعات شامل ہیں،ریسکیوکنٹرول روم کوکل3610 کالزموصول ہوئیں جن میں1330معلوماتی اوردیگرغیرضروری یا تنگ کرنےوالی کالزشامل ہیں،
گزشتہ سات روزکےدوران ہسپتال سےہسپتال منتقلی سروس کےتحت مختلف38ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دی گئیں جن میں21افراد کوایک ضلعی ہسپتال سےدوسرےضلعی ہسپتال جبکہ17افرادکوضلع کےاندرایک ہسپتال سےدوسرےہسپتال منتقل کیا گیا۔