ریسکیو1122مانسہرہ کےعملے کی ماہانہ میٹنگ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی خواتین ریسکیواہلکاروں کےمسائل حل کرنےکی ہدایات

214
Rescue 1122 Sialkot
Rescue 1122 Sialkot

ایبٹ آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ کی زیر صدارت ماہانہ میٹنگ کاانعقاد کیا گیا ، جس میں انہوں نے مسائل حل کرنےکی ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرحفیظ الرحمان کی زیرصدارت ریسکیو1122کےعملےکی ماہانہ میٹنگ ضلعی آفس میں منعقد ہوئی جس میں سٹیشن انچارج کامران ساجد،ڈائیورسپروائزربوستان خان، ٹریننگ ونگ انچارج محمد عبدالله سیداوردیگرسٹاف نےشرکت کی۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنےڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواریسکیو1122ڈاکٹرخطیراحمد خان کی جانب سےجاری کردہ ’’ایمرجنسی ریسکیو پلان‘‘کےمطابق ضلع بھرکےافسران اورسٹیشن ہاؤس انچارجزکواپنےمتعلقہ سٹیشنزپرڈیوٹی سرانجام دینےکی ہدایات دیں۔انہوں نےخواتین ریسکیواہلکاروں کےمسائل بھی سنےاورسٹیشن انچارج کوجلدازجلد حل کرنےکےاحکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکاکہنا تھاکہ خواتین ریسکیورزہمارافخرہیں جومردریسکیو اہلکاروں کےشانہ بشانہ ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔