پشاور۔ 01 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122مردان نے گزشتہ ماہ جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے طابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 294 واقعات پر رسپانس کیا جن میں 294 ٹریفک حادثات ، 1 ہزار753 میڈیکل ،52 آگ لگنے کے ،113 گرنے یا دیگر متفرق واقعات، فائرنگ، گولی لگنے، لڑائی جھگڑےاور جرائم کے 67 واقعات ،ڈوبنے کے 13 اور 1 مکان کی چھت گرنے کے حادثات شامل ہیں ۔ ان حادثات میں 102 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 نے ان تمام حادثات میں 2 ہزار 42 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کئے۔ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 354ایمرجنسیز میں خدمات پیش کئیں، ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 333 ایمرجنسیز کے دوران مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 21 ایمرجنسیز میں مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں کومنتقل کر دیاگیا۔