پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):ریسکیو1122 مردان نے گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 68 ایمرجنسیز کو ریسپانس کیا ۔منگل کو ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق ان حادثات میں 12 ٹریفک ، 40 میڈیکل، آگ لگنے کا 1,گولی لگنے کے 2 حادثات , ڈیلیوری کی ایک ایمرجنسی اورچھتوں سےگرنے کے 3 حادثات میں اپنے خدمات پیش کئے۔
ان حادثات میں 4افراد نے جان کی بازی ہار دی جبکہ 65 افراد کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئےشہر کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کر دیاگیا۔اس کے علاوہ ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 10 ایمرجنسیز میں خدمات پیش کرتے ہوئے 8مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 2 مریضوں کو ضلع سے باہر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔