ریسکیو1122ملتان نے24گھنٹوں کےدوران 319افرادکوریسکیوکیا

95
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 26 جون (اے پی پی):ریسکیو1122 ملتان نے 24گھنٹوں میں333ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر319 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق 24گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 313،شجاع آبادمیں13اورجلال پورپیروالامیں 7 ایمرجینسیزپیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد79ہے۔

ملتان شہر میں73،شجاع آبادمیں چار اور جلال پور پیر والا میں دو ٹریفک حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122کی ٹیموں نےضلع بھرمیں219میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہرمیں209،شجاع آباد میں چھ اورجلال پورپیروالامیں چارمیڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔دس کر ائم اور15متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طورپر319افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں301،شجاع آباد میں 10اورجلال پور پیروالا میں آٹھ افرادکوریسکیوکیا گیا۔