ملتان۔ 27 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122ملتان نے24گھنٹوں میں 314ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر321 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق 24گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں307، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پورپیروالامیں دو ایمرجنسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد75ہے،ملتان شہر میں74اورشجاع آبادمیں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں204میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہر میں201،شجاع آباد میں دو اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجنسی اٹینڈ کی گئی۔پانچ کرائم اور19متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر321افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں313،شجاع آباد میں چھ اورجلال پور پیر والا میں دو افراد کو ریسکیو کیا گیا۔