ریسکیو1122ملتان کے زیراہتمام کمیونٹی سیفٹی پروگرام بارے اجلاس، گیس ہیٹر کی صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت

147
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ کی زیرصدارت سنٹرل سٹیشن ریسکیو1122چوک کمہاراں والہ پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں ایمرجنسی آفیسرانجینئر محمد بلال،ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسرزمحمدارشد خان،کنٹرول روم انچارج میاں مدثر ضیاء اور تمام سٹیشن کوارڈینیٹرز نے بھی شرکت کی ۔جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ سردیاں اپنےعروج پرہیں جس کی وجہ سے سردیوں میں گیس سے چلنے والے ہیٹر، کوئلے سے جلنے والی انگیٹھیوں اورگیس کی لیکج سے آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس ہیٹر کی صفائی کا خیال رکھیں اورلیکج کا وقتاٌ فوقتاٌ معائنہ کرتے رہیں۔کمرے میں ہوا کی آمد ورفت کاخصوصی انتظام کریں۔آگ پکڑنے والی اشیا کو ہیٹرسے کم از کم پانچ فٹ کے فاصلے پررکھیں۔کبھی بھی جلتے ہوئے ہیٹر کو کمرے میں اکیلا نہ چھوڑیں اور کمرے یا گھر سے باہر جاتے وقت ہیٹر کو اچھی طرح بند کریں۔بہتر ہے کہ گیس ہیٹر کا استعمال کم سے کم کریں اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور سونے سے پہلے ہیٹر کو لازمی بند کردیں۔اگر گیس لوڈ شیڈنگ ہورہی ہوتو اس کے اوقات پر خصوصی توجہ دیں تاکہ گیس جانے کے بعد اگر دوبار آگئی تو گیس کمروں میں بھر سکتی ہے۔

ہیٹرسے کپڑوں کو سکھانے سے پرہیز کریں اس کو صرف ہیٹنگ کے مقصد تک محدود رکھیں۔گیس ہیٹر کے جلنے سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے جوکہ مضر صحت ہے لہذا ہیٹر کو مسلسل جلتے ہوئے نہیں رکھنا چاہیے۔بجلی کے ہیٹر استعمال کرتے وقت بجلی کی وائرنگ، ساکٹ اورسوئچ کا خاص خیال رکھیں۔کوئلے یا لکڑی کی انگیٹھی کے استعمال کے دوران دھوئیں کے اخراج کا اور تازہ ہوا کی آمد کا خاص خیال رکھیں۔کوئلے یا لکڑی کی انگیٹھی کو سونے سے پہلے اچھی طرح بجھادیں۔آگ لگنے یا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو بر وقت اطلاع کریں یا مندرجہ ذیل نمبروں0619220305,0619220302