ملتان۔ 23 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں315ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر307 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں298، شجاع آباد میں 10 اور جلال پورپیروالامیں سات ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد85ہے،ملتان شہر میں82،شجاع آبادمیں ایک اور جلال پور پیر والا میں دوحادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں193میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں183،شجاع آباد میں چھ اور جلال پور پیر والا میں چار میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔چھ کرائم اور20متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر307افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں290،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں 10 افراد کوریسکیوکیاگیا۔