ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ملتان میں470ایمرجنسیز میں مجموعی طور484افراد کوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں445،شجاع آبادمیں 13اور جلال پورپیروالامیں 12ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد101ہے،ملتان شہر میں93، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیروالا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو1122نے 484افرادکو ایمرجنسی خدمات فراہم کیں،ریسکیو 1122ملتان

مزید خبریں
ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ملتان میں470ایمرجنسیز میں مجموعی طور484افراد کوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں445،شجاع آبادمیں 13اور جلال پورپیروالامیں 12ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد101ہے،ملتان شہر میں93، شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیروالا میں تین ٹریفک حادثات پیش آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں285میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں275 ،شجاع آباد میں چار اور جلال پور پیر والا میں چھ ایمرجینسیز پیش آئیں۔دو آگ لگنے کی،چھ کرائم اور19 گرنےکےواقعات رپورٹ ہوئے۔مجموعی طور پر 484افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں454،شجاع آباد میں16 اور جلال پور پیر والامیں 14افرادکوریسکیوکیاگیا۔
علاوہ ازیں ریسکیو 1122 ملتان نے ڈپٹی کمشنر آفس کی ہدا یات پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مراکز جن میں گورنمنٹ کالج آف کامرس قاسم پور، قائداعظم کالج چونگی نمبر 6، محمود کوٹ بوسن روڈ، بستی میتھو شجاع آباد اور فوارہ چوک جلال پور پیر والا پر قائم مراکز پرپانچ موٹر بائیک ایمبولینسز تعینات کر دی ہیں ۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ان مراکز پر ریسکیو اہلکار اور پولیس سٹاف کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں، ریسکیو 1122 کی جانب سے 03 موٹر بائیک ایمبولینسز ملتان، 01 شجاع آباد اور 01 جلال پور پیر والا میں تعینات کی گئی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ایمرجنسی کوریج کا آپریشن انجینئر محمد بلال (ایمرجنسی آفیسر) کی نگرانی جبکہ مجموعی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کر رہے ہیں۔








