پشاور۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122پشاور انجینئرنوید اختر نے کہاہےکہ ریسکیوٹیموں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 4175 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیرِ صدارت میں ماہانہ ایمرجنسیز رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئرنوید اخترنےماہانہ ایمرجنسیر رپورٹ کے پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ میں ریسکیو1122 پشاور نے اپنا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4332 متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122پشاورنےگزشتہ ماہ 311 ٹریفک حادثات، 3581 میڈیکل ،70 آتشزدگی ، 64 جرائم ، 11 ڈوبنے، 2 مکان یا چھت گرنے کے واقعات،3 مختلف نوعیت کے سلنڈر دھماکے اور 34 دیگر ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں ۔ان واقعات میں گاڑی کا کھائی میں گر جانا، چرندو پرند کا پھنس جانے کی ایمرجنسیزبھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 4332 متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران افراد 94 موقع پرجابحق ہوئے۔ ریفرل ایمبولینس سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 99 متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج و معالجے کے لیے چھوٹے سرکاری ہسپتال سے دوسری بڑی سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور انجینئر نوید اختر نے کہا کہ روزمرہ کی بنیاد پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بنیادی زندگی و آگ سے بچاو سے متعلق تربیت فراہم کی، جن میں سکول، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و نجی اداروں، پولیس، ہوٹلز، کارخانوں، مارکیٹوں اور دیگر اداروں کو یکساں تربیت فراہم کی گئی۔