پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122پشاورکی ماہانہ کارکرگی رپورٹ پیش کی گئی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ گزشتہ نومبرمیں ریسکیو1122 پشاور نے اپنا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4287 حادثات میں اپنے خدمات فراہم کئیں ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان نے کہا کہ ان حادثات میں 346 ٹریفک، 3676 میڈیکل ،45 آتشزدگی ، 64 جرائم ، 5 ڈوبنے اور 20 دیگر شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ میں 4287 متاثرہ لوگوں کوبروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئےمختلف ہسپتالوں کومنتقل کئے گئےجبکہ ان حادثات میں113 افرادموقع پرجابحق بھی ہوگئے۔
ریفرل ایمبولینس سروس سے متعلق انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ میں 140 متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج و معالجے کے لیےایک ہسپتال سے دوسری ہسپتا ل منتقل کئے گئے۔