ریسکیو1122چنیوٹ نے 22زخمی افراد کو ریسکیو کیا

66
Rescue 1122
Rescue 1122

چنیوٹ۔ 18 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی چنیوٹ نے21روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے22زخمی افراد کو ریسکیو کیا۔زخمی مردوں کی تعداد11جبکہ خواتین کی تعداد5ہے ان16زخمی افراد میں سے5افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد موقع پر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ11افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو1122کی وین میں متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔