ریسکیو1122کی ایمبولینس میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ‘زچہ وبچہ بحفاظت ہسپتال منتقل

185
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

گوجرانوالہ۔ 18 فروری (اے پی پی):ریسکیو1122گوجرانوالہ کے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت،ریسکیو1122گوجرانوالہ کی ایمبولینس میں خاتون کے ہاں بچے کی کامیاب پیدائش ہوئی ہے ۔

ریسکیو 1122گوجرانوالہ کنٹرول روم پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولینس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے نورا کوٹ گکھڑ گوجرانوالہ کے رہائشی محمد زمان کی اہلیہ کو ڈلیوری کیس کے سلسلہ میں سول ہسپتال گوجرانوالہ لے جایا جارہا تھا مگر ابھی ہسپتال سے چند کلومیٹر دور تھے کہ مریضہ کو شدید تکلیف شروع ہو گئی جس پر ریسکیو 1122کے عملے نے اپنی بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈلیوری کیس کو ایمبولینس میں ہی ممکن بنا دیا اور زچہ و بچہ کو تسلی بخش حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا۔

ڈلیوری کیس کی ایمرجنسی کو اچھے، احسن طریقے سے سرانجام دینے اور زچہ و بچہ کو تسلی بخش حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کرنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیا نے ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرنے کی تلقین کی۔