سرگودھا۔22اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرمظہرشاہ کے زیرنگرانی ضلع بھرمیں زمین کا عالمی دن بھر پور انداز میں منایاگیا۔ ضلع سرگودھاکی چھ تحصیلوں شاہ پور، سلانوالی، بھلوال، بھیرہ، کوٹمومن اورتحصیل ساہیوال میں زمین کا عالمی دن بھرپوراندازمیں منایاگیا۔
سرگودھا کے ضلعی ریسکیوسٹیشن سے ریلی نکالی گئی،جس میں ریسکیوافسران،ریسکیورز،ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سمیت ریسکیوسکاؤٹس اوررضاکاروں نے شرکت کی۔ تمام شرکا نے شجرکاری کرنے،زمین کو صاف ستھرارکھنے،روزانہ کی بنیادپرزمین اورپودوں کی حفاظت کے آگہی بینرزاُٹھارکھے تھے۔
اسی طرح ریسکیوسٹیشنز،ایمرجنسی گاڑیوں اوراہم چوراہوں پر آ گہی بینرزآویزاں کئے گئے اور لوگوں میں اس دن کے حوالے سے لیف لیٹس تقسیم کئے گئے۔ کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرزنے مختلف سکولز اورکالجزمیں ورکشاپس کا اہتمام کیا اورپودے لگائے۔آخرمیں ملک کو سرسبزبنانے اوراس کی حفاظت کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔