گوجرانوالہ۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ ڈاکٹرمحمداشفاق کی زیرِصدارت ریسکیو 1122کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لیاگیا
،ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر8225فون کالزموصول ہوئیں جن میں سے1846 ایمرجنسی کالز تھیں ،ان میں 343روڈٹریفک حادثات، 1307میڈیکل ایمرجنسی،19آگ لگنے کے واقعات،32کرائم کیس، 2سلنڈر بلاسٹ اور 143 متفرق ایمرجنسیز تھیں ۔
ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 1786لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 781افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 1005مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 5افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔
تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم8منٹ رہااورپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 105 مریضوں کو شفٹ کیا۔اس کے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 872 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا۔