ایبٹ آباد۔ 26 جون (اے پی پی):ریسکیو1122 ایبٹ آبادنےعید الضحیٰ اورمون سون کے حوالے سے ماسٹرپلان جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرایبٹ آبادمحمدعارف خٹک کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد ہوا، جس میں ایمرجنسی آفیسرفہدعلی مسعود ، تمام سٹیشن انچارج اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید الضحیٰ اورمون سون کی بارشوں کے حوالے سے ماسٹرپلان کوحتمی شکل دی گئی،
جس میں بتایاگیاکہ عید کے موقع پرمون سون کی بارشیں بھی متوقع ہیں،بارشوں اورسیلاب کےپیش نظرریسکیو اہلکاروں کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں،ایبٹ آباد میں مون سون بارشوں کے موقع پرچارپوائنٹس قائم کیے جائیں گے جن میں پی ایم اے روڈ،ایوب میڈیکل کمپلیکس،کالاپل مری روڈ اورجپ پل جھنگی شامل ہیں۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمحمد عارف خٹک کا کہناتھاکہ ایبٹ آبادبھرمیں ایک سوسے زائدریسکیورزکوعید الاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر تعینات کیا گیا ہے،ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عیدکے موقع پرریسکیوکے جوان سیاحوں سمیت ایبٹ آباد کی عوام کو بہترین ریسکیو سروس مہیا کرینگے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=371388