ایبٹ آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی):ریسکیو1122 ایبٹ آباد کی جانب سے گلیات میں جاری برفباری میں فلیگ مارچ کیا گیا. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کی ہدایات پرریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے گلیات میں برفباری میں آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو خدمات فراہم کرنے کے لئے ریسکیو اہلکار موجود ہیں۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے برفباری میں سیاحوں کو کسی بھی ایمرجنسی بالخصوص سڑک پر پھسلن اور برف میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کرنا، سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے دوران بروقت خدمات فراہم کرنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی نگرانی میں کالا باغ ، چُرئیاں، نتھیاگلی بازار، ایوبیہ اور چھانگلہ گلی میں ریسکیو کی جانب سے اہم پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔