باجوڑ۔ 15 نومبر (اے پی پی):ریسکیو1122 باجوڑ کی جانب سے سکولوں کے طلبا وطالبات اور اساتذہ کے لئے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے ٹریننگ ونگ ٹیم نے مختکف سکولوں میں طالبات اور اساتذہ کو بنیادی لائف سپورٹ، آگ سے بچاؤ اور بجھانے کی تربیت فراہم کی۔تربیتی پروگرام کے دوران طلباء کو فوری اور بروقت سی پی آر کرنے ،سانس کی نالی بند ہونے کی صورت میں بحالی، شدید خون کے بہاؤ کو روکنے ،فریکچر یعنی ہڈی کے ٹوٹنے ،بجلی کا کرنٹ ،سانپ کے کاٹنے کی فرسٹ ایڈ کے ساتھ ساتھ آگ سے بچاؤ اور ابتدائی طور پر آگ کو بجھانے کے حوالے سے بھی تربیت فراہم کی گئی۔
ریسکیو 1122 باجوڑ ٹریننگ ونگ نے مجموعی طور پر اب تک 10 ہزار سے زائد لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیت فراہم کی ہے۔