ریسکیو1122 خیبر کا اجلاس، ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

134
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرخیبرسید شعیب منصورکی ہدایت پرایمرجنسی آفیسرانجینئربریال مختیارنے ریسکیو 1122 کا اجلاس منعقد کیا جس میں ادارےکی کارکردگی کا جائز لیا گیاجس میں روزمرہ ایمرجنسیز،گاڑیوں کی بروقت مرمت، تیل کی فراہمی اہلکاروں کی حاضری، ڈسپلن، ریفرل ایمبولینس سروس، ریسپانس ٹائم،ٹریننگ اورآگاہی مہم کےعلاوہ سروسزکی بروقت فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے تمام ریسکیو افسران سےکہا کہ ضلع خیبرمیں سروسزکی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ریسکیو 1122 سروسز پرعوام کا اعتماد بحال ہے لہٰذا ہرافسراوراہلکارایمانداری کا مظاہرہ کرے۔