23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے فرسٹ ایڈ ویک کے حوالہ سے ضلع...

ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے فرسٹ ایڈ ویک کے حوالہ سے ضلع بھر کے مختلف اسکولز، کالجز اور انڈسٹریز میں فرسٹ ایڈ پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو1122 مظفرگڑھ کی جانب سے فرسٹ ایڈ ویک کے حوالہ سے ضلع بھر کے مختلف اسکولز، کالجز اور انڈسٹریز میں فرسٹ ایڈ پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔ریسکیو 1122 کی جانب سے ملک بھر میں رواں ہفتہ بطور فرسٹ ایڈ ویک منایا جا رہا ہے ۔

اسی سلسلہ میں ریسکیو1122 کی جانب سے ضلع بھر میں 18 سے زائید تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء و اساتذہ، انڈسٹری ورکرز کے ساتھ ساتھ دیگر معمولات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کی،اس موقع پر شرکاء کو CPR, بہتے ہوئے خون کی روک تھام، سانس کے راستہ میں آجانیولی رکاوٹ کو دور کرنے، اور آگ کو بجھانے کے حوالہ سے عملی تربیت فراہم کی گئی۔ان تربیتی سیشنز کے شرکاء نے حاصل کردہ تربیت کے مطابق عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔فرسٹ ایڈ ویک کے حوالہ سے ایشیا پیرا میڈیکل کالج کے طلباء کو دی جانیوالی ابتدائی طبی امداد کی تربیت کے حوالہ سے جاری تربیتی سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی رسپانس کے ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام اور ان میں کمی لانے کے حوالہ سے بھی کام کر رہا ہے، اور فرسٹ ایڈ ویک کو منانا اور فرسٹ ایڈ کی تربیتی سیشنز اور اس حوالہ سے کی جانیوالی آگاہی واکس بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ فرسٹ ایڈ ویک کا مقصد ہر گھر کے فرد کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ یہ تربیت حاصل کرنے کے بعد کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسکی قیمتی جان کو محفوظ بنا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر فرسٹ ایڈ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسکے تاریخ پر بھی روشنی ڈالی جس میں انہوں ہینری ڈیونینٹ (بانی ریڈ کراس تحریک) کی فرسٹ ایڈ کے حوالہ سے خدمات کو سراہا۔

انہوں نے اس موقع پر دور حاضر میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے خود کو بطور والنٹیئر اندراج کرنے اور اس سے حاصل ہونیوالے فوائد پر بھی تفصیلی جانکاری فراہم کی، انہوں نے بتایا کے فرسٹ ایڈ ویک کے موقع پر پاکستان لائف سیونگ پروگرام کے تحت ریسکیو مظفرگڑھ نے ضلع بھر میں 500 سے زائد افراد کو تربیت فراہم کرتے ہوئے انہیں بطور والنٹئر اندراج کیا ہے،انکا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز ) کے ویزن کے مطابق ایک محفوظ معاشرے کے قیام کے لئیے فرسٹ ایڈ کی تربیت کا حصول ہر فرد کے لئیے نا گزیر ہے، اور ہم اسی مقصد کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔اس سیشن کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کالج کے اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ آگاہی واک بھی کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388731

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں