ریسکیو1122 ملتان نے 316افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

153
Rescue 1122
Rescue 1122

ملتان۔ 07 دسمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122ملتان نے 24گھنٹوں میں318ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر316 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں305، شجاع آباد میں سات اور جلال پورپیروالامیں چھ ایمرجنسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد95ہے،ملتان شہر میں94 اور جلال پور پیروالامیں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں192میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہر میں185،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں دو میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔

پانچ کرائم اور15متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر316افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں297،شجاع آباد میں سات اورجلال پور پیر والا میں 12 افراد کوریسکیوکیاگیا۔