ریسکیو1122 ملتان نے 339افرادکوریسکیوکیا، ترجمان

137
مظفرگڑھ ،ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے لڑکے کی لاش ورثا کے سپرد کر دی،ریسکیو زرائع

ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122ملتان نے 24گھنٹوں میں354ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر339 افرادکوریسکیوکیا۔

ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق 24گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں337،شجاع آباد میں10 اورجلال پورپیروالامیں 7 ایمرجینسیز پیش آئیں، جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد103ہے،ملتان شہر میں96،شجاع آبادمیں 5جلال پور پیر والا میں 2ٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں209میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ملتان شہر میں204،شجاع آباد میں 2 اور جلال پور پیر والا میں 3میڈیکل ایمرجنسیز اٹینڈ کی گئیں۔دس کرائم اور25متفرق ایمرجنسیزپرریسکیوکیا گیا۔

مجموعی طور پر339افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں321،شجاع آباد میں 11 اورجلال پور پیر والا میں7افراد کوریسکیوکیاگیا۔