ریسکیو1122 نے گزشتہ ماہ9.6منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 5144 افراد کو طبی امداد فراہم کی، ترجمان

98

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 سرگودہا عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہرشاہ نے ما ہ اگست کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے9.6منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 5144 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی 1003، میڈیکل کی 4026، مختلف جرائم کی 134، نہر میں ڈوبنے کی 5، بلڈنگ منہدم ہونے کی 4، متفرق 562،اور آتشزدگی کی 45 ایمرجنسی میں نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کی املاک کو بھی محفوظ بنایا،اس کے علاوہ 1715افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر بروقت کال کریں تاکہ عوام کو جلدازجلد سروس میسر ہوسکے۔