ریسکیو1122 ڈیرہ کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

190
Rescue 1122 Abbottabad
Rescue 1122 Abbottabad

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 12 جنوری (اے پی پی):ریسکیو1122 ڈیرہ کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے سب ڈویژن درازندہ کے گاؤں سے ریسکیو1122 ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو1122 کے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کروا دی،

ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ اور دیگر سامان موجود تھا جسے استعمال کیا گیا۔ ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے،ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو گھرمنتقل کردیا گیا۔