ریسکیو1122 کا پریزن سٹاف اکیڈمی ہری پورمیں ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کےتربیتی سیشن کا انعقاد

132
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ایبٹ آباد۔ 21 فروری (اے پی پی):ریسکیو1122 ہری پور نے پریزن سٹاف اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کو ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کی تربیت دی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تنویر احمد کی ہدایت پر ٹریننگ اینڈ میڈیا کوآرڈینیٹر فراز بلال صدیقی کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے زیرِ انتظام پريزن سٹاف ٹریننگ اکیڈمی میں زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس جیل و دیگر کو ریسکیو سروسز،ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے حوالے سے ایک روزہ تربیت فراہم کی،ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ اکیڈمی امین شعیب نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرز کی ٹریننگ کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔