راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):ریس کورس پولیس نے چند روز قبل چھریوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے نامزد ملزم شیر باز خان کو گرفتار کر لیا، ملزم شیر باز خان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار کر کے شہری ہارون علی کو قتل کر دیا تھا،
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بہنوئی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔