ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 5 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک5 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادو شمار کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک5 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 16 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے گوادر میں ریلوے کوریڈور کی تعمیر کے لئے 72 کروڑ 77 لاکھ، سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور ڈیزائننگ کے لئے 72 کروڑ، ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹوز کے لئے 50 کروڑ، ہائی کپیسٹی بوگی اینڈ ویگن کے لئے 97 کروڑ 58 لاکھ، 2010ء سیلاب سے متاثرہ املاک کی بحالی کے لئے 57 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں