24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومضلعی خبریںریلوے،لاہورڈ ویژن کی گزشتہ 4 دن سے پنکچوایلٹی 100 فیصد رہی،ترجمان

ریلوے،لاہورڈ ویژن کی گزشتہ 4 دن سے پنکچوایلٹی 100 فیصد رہی،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور میاں طارق لطیف کی کوششوں سے لاہور ڈویژن کی پچھلے 4 دن سے پنکچوایلٹی مسلسل 100 فیصد رہی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کنٹرول آفس میں باقاعدہ طور پر ٹرینوں کی آمدورفت مانیٹر کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹرین آپریشن سے متعلق باقاعدہ کنٹرول آفس میں روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کی جاتیں ہیں۔

- Advertisement -

ٹرینوں کی آمدورفت میں بہتری کے حوالے سے دیگر ڈویژنوں کے کنٹرول آفس سے بھی کوارڈینیشن کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی ایس ریلوے نے کمرشل سٹاف کو بھی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف متحرک کر دیا ہے۔ علامہ اقبال، تیزگام اور خیبرمیل ٹرینوں میں بغیرٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔

کریک ڈاون کے دوران 190 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 116570 روپے وصول کر لیے۔ سیالکوٹ سے لاہور تک علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کو خصوصی طور پر چیک کرتے ہوئے 107 بغیر ٹکٹ مسافروں سے 78050 روپے موقع پر وصول کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کی آمد و رفت میں دیرپا بہتری لانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات دینے کیلئے شب و روز کوششیں کر رہے ہیں، محنت اور مکمل مانیٹرنگ سے صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588443

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں