ریلوے انتظامیہ، رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت

76

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی تا پشاور تا کراچی کے درمیان چلنے والی(47up-48dn) رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی۔

ریلوے ترجمان کے مطابق عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی،اس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہوگا۔