24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومضلعی خبریںریلوے انتظامیہ کاکراچی کینٹ ولاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس...

ریلوے انتظامیہ کاکراچی کینٹ ولاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس بحال کرنیکا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔13فروری (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی کینٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس(43Up/44Dn)کو 25 فروری 2025 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس(43/Up)کراچی کینٹ سے رات7بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر حیدرآباد،روہڑی،بہاولپور،لودھراں،خانیوال اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر2بجکر 15 منٹ پر لاہورریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس (44/Dn) لاہور سے رات7بجے روانہ ہو کر برآ ستہ فیصل آباد،خانیوال، بہاولپور،روہڑی،حیدر آباد،لانڈھی اورڈرگ روڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر2بجکر 5منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ترجمان کے مطابق یہ ٹرین 10اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس ،2 اے سی سٹینڈرڈ، 1 پاور پلانٹ اور 1 بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں