اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی-کراچی-راولپنڈی کے درمیان 05 جولائی سے 30 جولائی 2024 تک سمر وکیشن سپیشل ٹرین(49Up50,Dn) چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق(50Dn) سمر وکیشن سپیشل ٹرین راولپنڈی سے جولائی 5، 8، 11، 14، 17، 20، 23، 26، 29 تاریخ کو دوپہر 12 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 02 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچا کرے گی۔ اسی طرح(49Up)کراچی کینٹ سے 6، 9، 12، 15، 18، 21، 24، 27، 30 تاریخ کو رات 8 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10 بجے راولپنڈی پہنچا کرے گی۔
جہلم،لالہ موسی،گجرات،وزیر آباد، گوجرانوالہ، لاہور، رائیونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، خان پور، روہڑی،حیدرآباد اس کے سٹاپ ہوں گے۔سمر وکیشن سپیشل ٹرین 2 اے سی سٹینڈرڈ، 2ا ے سی بزنس ، 5 اکانومی کلاس ، 1 بریک وین، 1 پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی جبکہ 6 اکانومی کلاس کو چز لاہور سے اس ٹرین کے ساتھ لگائی جائیں گی۔