29.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںریلوے انتظامیہ کا15 اپریل سے تین میل /ایکسپریس اور چند پسنجر ٹرینوں...

ریلوے انتظامیہ کا15 اپریل سے تین میل /ایکسپریس اور چند پسنجر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے 15 اپریل 2025 ءسے تین میل /ایکسپریس اور چند پسنجر ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق2Dnخیبر میل پشاور کینٹ سے رات 10 بجے روانہ ہو کر تیسرے روز صبح6بجکر 20منٹ پر کراچی کینٹ ریلو ے اسٹیشن پہنچا کرے گی جبکہDn 10 علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح7بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح9بجکر 15منٹ پر کراچی کینٹ پہنچا کرے گی۔ جبکہDn 40 جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے صبح7بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام5بجے کوئٹہ پہنچا کرے گی اور اس کے علاوہ 129Up تھل ایکسپریس ملتان سے صبح6بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر رات9بجکر 45منٹ پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی جبکہ 130Dnراولپنڈی سے صبح7بجے روانہ ہو کراگلے روز رات10بجکر 30منٹ پر ملتان پہنچا کرے گی۔

اسی طرح لا ثانی ایکسپریس 125Upلاہور سے سہ پہر 3بجکر 45منٹ پر روانہ ہو کر رات 8بجکر 15منٹ پر سیالکوٹ پہنچا کرے گی جبکہ 126Dnسیالکوٹ سے صبح 5بجے روانہ ہو کر 9بجکر 15منٹ پر لاہورپہنچا کرے گی جبکہ نارووال پسنجر 211Upلاہور سے صبح 7بجکر 15منٹ رونہ ہو کر 10بجکر 5منٹ پر نارووال پہنچا کرے گی اسی طرح 212Dnنارووال سے شام5بجے روانہ ہو کر رات 7بجکر 40منٹ پر لاہورپہنچا کرے گی ۔ اس کے علاوہ فیض احمد فیض پسنجر 209Upلاہور سے رات 7بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر 10بجکر 10منٹ پر نارووال پہنچا کرے گی ۔ مز ید براں اٹک پسنجر 202Dnاٹک سٹی سے سہ پہر 3بجکر 55منٹ پر روانہ ہو کر رات 9بجکر 15منٹ پر ماڑی انڈس پہنچے گی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ موہنجوداڑو213Upکوٹری سے صبح 7بجے روانہ ہو کر شام 5بجکر 50منٹ پر روہڑی ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی جبکہ چناب ایکسپریس 136Dnلالہ موسیٰ سے سہ پہر 3بجکر 45منٹ پر روانہ ہو کر رات 7بجکر 45منٹ پر سرگودھا پہنچے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں