اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) ترجمان وزارت ریلوے کی جانب سے روزنامہ ”جناح“ اسلام آباد میں 27 فروری 2017ءکو شائع ہونے والی ایک خبر بعنوان ”ریلوے انجن کوچز کے نام پر 12 ارب کا گھوٹالہ“ کو بے بنیاد قراد دیتے ہوئے حقیقت کے برعکس اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے جبکہ اصل صورتحال یوں ہے کہ 27 دسمبر2007ئ( وزیراعظم پاکستان بے نظیر کے قتل) کو 15 لوکوموٹوز کا نقصان ہوا جس کی فہرست منسلک ہے۔ 642.619 ملین روپے ان کی مرمت کےلئے دیگر سامان منگوانے کےلئے درکار تھے، ان سب کی مرمت پاکستان ریلوے لوکو موٹو ورکشاپ میں ہوئی اور ان کو سروس کےلئے بھیج دیا گیا اور 87 میں سے صرف 10 کوچز جلی ہوئی رہ گئی ہیں۔د