اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریلوے حادثہ میں جو زندگیاں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، وزیراعظم نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، دہشت گردی،تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی کا تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
گھوٹکی میں ٹرین حادثہ کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، ریلوے حادثہ میں جو زندگیاں گل ہوئیں، ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا۔ وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جاناچاہئے،
وزیراعظم نے تحقیقات کا کہا ہے، دہشت گردی ہے یا تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی، ابھی کہا نہیں جا سکتا۔