
لاہور۔22 جنوری (اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصل آباد شور کوٹ سیکشن پر گوجرہ کے قریب شالیمار ایکسپریس کے ایک مہران گاڑی سے ٹکرانے کا واقعہ افسوسناک ہے،گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ان مینڈ لیول کراسنگ پر 80افراد جاں بحق اور 118زخمی ہوئے ‘ ریلوے ایکٹ 1890سیکشن 12کے تحت ان مینڈ لیول کراسنگ پر گیٹ نصب کرنا اور عملے کے اخراجات متعلقہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے جس پر ماضی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ‘ ملک میں اس وقت 2470ان مینڈ لیول کراسنگ موجود ہیں جن کو مینڈ کرنے کیلئے 25ارب روپے اور اخراجات کیلئے سالانہ اڑھائی ارب روپے درکار ہیں ‘