29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومقومی خبریںریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ،...

ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، ریلوے سٹیشن دریا خان کے نزدیک 40 لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایات پر ریلوے ملتان ڈویژن کا ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ریلوے سٹیشن دریا خان کے نزدیک 40 لاکھ روپے مالیت کی ریلوے زمین واگزار کرا لی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریلوے ملتان ڈویژن نے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھی۔ وزیر ریلوے کی ’’زیرو ٹالرنس‘‘ پالیسی کے تحت ریلوے ملتان ڈویژن کے ڈی ایس ذوالفقار شیخ کی سربراہی میں ایک اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا جس میں ریلوے سٹیشن دریا خان کے قریب کلومیٹر نمبر 20-220/8 پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اس آپریشن میں ریلوے بھکر کے اے ای این محمد عدنان، ریلوے پولیس بھکر کے ایس آئی غلام شبیر، ریلوے پولیس دریا خان کے اے ایس آئی غلام محمد، آئی او ڈبلیو راحت علی خان، پی ڈبلیو آئی فدا حسین اور دیگر ریلوے پولیس اور ملازمین نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران 10 مرلے کمرشل ریلوے اراضی جس کی مالیت 40 لاکھ روپے تھی، ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی۔ڈی ایس ریلوے ملتان ذوالفقار علی شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ہم ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ ریلوے زمین واگزار کرائیں گے، یہ آپریشن وفاقی وزیر ریلوے کے وژن کے مطابق جاری رہے گا تاکہ پاکستان ریلوے کی زمینوں کا تحفظ کیا جا سکے اور ان کا صحیح استعمال ہو سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں