لاہور۔24جنوری (اے پی پی):ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی- سیالکوٹ-کراچی کے درمیان چلنے والی(9Up/10Dn) علامہ اقبال ایکسپریس کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے سٹیشن اور کراچی -پشاور کینٹ-کراچی کے درمیان چلنے والی (47Up/48Dn) رحمان با با ایکسپریس کو ٹیکسلا کینٹ ریلوے سٹیشن پر دو ، دو منٹ کیلئے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی۔
عوام کو یہ سہولت تین ماہ کی عارضی بنیاد پر حاصل ہوگی۔اس کے علاوہ لاہور -کراچی- لاہور کے درمیان چلنے والی (15Up/16Dn) کراچی ایکسپریس کو گمبٹ ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کی عارضی بنیاد پر حاصل ہوگی۔