کراچی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، ریلوے کی نجکاری کے خلاف ہوں، 2018ءسے پہلے ریلوے ملازمین کا سروس اسٹرکچر دے کر جائیں گے، کراچی میں 30 سال پہلے ٹرام چلتی تھی، کسی کو اس صورتحال کا ذمہ دار نہیں کہوں گا۔ ہفتہ کو کراچی میں لوکو شیڈ کینٹ …
ریلوے کی نج کاری کے خلاف ہوں، ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا،خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، ریلوے کی نجکاری کے خلاف ہوں، 2018ءسے پہلے ریلوے ملازمین کا سروس اسٹرکچر دے کر جائیں گے، کراچی میں 30 سال پہلے ٹرام چلتی تھی، کسی کو اس صورتحال کا ذمہ دار نہیں کہوں گا۔ ہفتہ کو کراچی میں لوکو شیڈ کینٹ اسٹیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی خرابی کا آغاز 1972 ءسے شروع ہوا اور40 سال سے ریلوے زبوں حالی کا شکار ہے، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ4 سے5 سال میں سب ٹھیک ہوجائے گا تو یہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان نہیں جو3 ماہ کے اندر ریلوے ٹھیک کرنے کا دعوی کردوں،40 سال کی خرابیاں دور کرنے کےلئے10 برس درکار ہیں، نعروں سے کام نہیں چلتا بلکہ کام کرنے سے بات بنتی ہے۔








