اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور وقانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ ریلوے کے 550انتہائی حساس بغیر نگرانی لیول کراسنگز کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے زیر نگرانی لیول کراسنگز میں تبدیل کیا جائے گا۔ریلوے لائن پر کسی بھی نئی بغیر نگرانی کراسنگ کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سوال کا جواب دینے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے نیٹ ورک میں گیٹ کیپر کے بغیر مجموعی طور پر 2777لیول کراسنگ موجود ہیں
جن میں سے 1416بغیر نگرانی جبکہ 1361زیرنگرانی ہیں۔بغیر نگرانی لیول کراسنگز کو نگرانی لیول کراسنگز میں تبدیلی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کی ذمہ داری صوبوں اور اضلاع کی متعلقہ سڑکوں کے مالکانہ اداروں کی زمہ داری ہے۔اب تک 175بغیر نگرانی لیول کراسنگز کو آپ گریڈ کیا جاچکا ہے باقی ماندہ کراسنگز کی تبدیلی کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔