رینالہ خورد ،سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو35 سال قید اور13 لاکھ روپیے جرمانے کی سزا سنادی

2

رینالہ خورد۔ 25 جون (اے پی پی):تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے 2024 میں منشیات فروش اطہر عباس کوگرفتارکےکے اسکے قبضے سے بھاری منشیات چرس اور افیون برآمد کی تھی اور ملزم کو جیل روانہ کرنے کے ساتھ مقدمہ کا چالان عدالت بھیج دیاتھا

مقامی ایڈیشنل سیشن جج مسرور انور خان کی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کوچرس فروخت کرنے پر 20سال جبکہ افیون برآمدگی پر 15سال مجموعی طور پر35سال قید جبکہ 13لاکھ روپیے جرمانے کی سزاکا فیصلہ سنادیا ہے جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کومزیدچھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔