28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومضلعی خبریںرینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی،3ملزما ن گرفتار،اسلحہ،موٹرسائیکل برآمد

رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی،3ملزما ن گرفتار،اسلحہ،موٹرسائیکل برآمد

- Advertisement -

کراچی۔ 27 اپریل (اے پی پی):سندھ رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گڈاپ ٹائون انصاف ہسپتال روڈ سے سنیپ چیکنگ دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث3ملزما ن کاظم،نورآغا اورمحمد اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد 9ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن (غیر لائسنس یافتہ)، ایک عدد موبائل فون اورایک عدد چوری شدہ یونیک موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

اتوار کو ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے کراچی کے علاقے عزیزآباد سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

- Advertisement -

ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588419

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں