رینجرز نے یاسر بلوچ عرف سوکا اور اسکے تین ساتھیوں کو گرفتارکرلیا

102
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

کراچی۔ 30 مئی (اے پی پی):رینجرز(سندھ) نے یاسر بلوچ عرف سوکا اور اسکے تین ساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جام گوٹھ سے بھتہ خوری،ڈ کیتی اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم یاسر بلوچ عرف سوکا اور اسکے تین ساتھیوں وجاہت انصار،محمد عزیز اور دانیال کو گرفتار کر لیا۔

یاسربلوچ عرف سو کا نے بھتہ وصولی کے لئے بکر ا پیڑی کے ایک تاجر کو فون کیا جس کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دوعدد نائن ایم ایم پستول، ایک عدد 30بو رپستول بمعہ ایمونیشن، 30گرام ہیروئن، دو موٹر سائیکل اور 5موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم یاسر بلوچ عرف سوکا نے اعتراف کیا کہ وہ 2013سے 2017تک لیاری گینگ وار کے فدا عر ف جو گی، فیصل پٹھان، سہیل عرف ڈاڈا اورخالد عر ف شاشو کیلئے بھتہ و صولی کر تا رہا ہے۔

ملزم خالدشاشو اس وقت بیرون ملک میں روپو ش ہے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اپنے گرفتار ساتھیوں کے ہمراہ ایک نئی ڈکیت گینگ بنائی ہے جو کہ ڈکیتیاں اور بھتہ وصولی کا کام کر تی ہے۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعد ایف آئی آر درج ہیں اور ملزم کئی بار گر فتار بھی ہو چکا ہے۔ ملزما ن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو اسلحہ بمعہ ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔