ریونیوبجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے بریفنگ دی،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجٹ میں ٹیکس اقدامات سے عام آدمی متاثر نہ ہو،اسحاق ڈار کی ایف بی آر کو ہدایت

ریونیوبجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے بریفنگ دی،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجٹ میں ٹیکس اقدامات سے عام آدمی متاثر نہ ہو،اسحاق ڈار کی ایف بی آر کو ہدایت اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) ریونیوبجٹ کو حتمی شکل دینے اور تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس بدھ …

ریونیوبجٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے بریفنگ دی،اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بجٹ میں ٹیکس اقدامات سے عام آدمی متاثر نہ ہو،اسحاق ڈار کی ایف بی آر کو ہدایت
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) ریونیوبجٹ کو حتمی شکل دینے اور تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اجلاس بدھ کو فنانس ڈویژن میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس اقدامات سے عام آدمی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے ایف بی آر کو ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ۔ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی، مختلف تجارتی وصنعتی تنظیموں چیمبرز اور ایسوسی ایشن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ میں پیش کردہ تجاویز سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

Leave a Reply