اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 27کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 91 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پورے پاکستان میں ان لینڈ ریونیو آفسز کے قیام کے لئے 5 کروڑ 63 لاکھ، ڈویلپمنٹ آف انٹیگریٹڈ ٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم اسلام آباد کے لئے 7 کروڑ 60 لاکھ، ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ50 لاکھ، ماڈ ل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر کی تعمیر کے لئے 3 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔