ریو ڈی جنیرو ۔ 9 اگست (اے پی پی) چین کے پیراک سن یانگ نے ریو اولمپکس میں سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس طرح میڈل سٹینڈنگ میں چین پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کے پیراک سن یانگ نے مینز200 میٹر فری سٹائل میں چین کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے چڈ لی …
ریو اولمپکس،چین کے سن یانگ نے سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل میں طلائی تمغہ جیت لیا
ریو ڈی جنیرو ۔ 9 اگست (اے پی پی) چین کے پیراک سن یانگ نے ریو اولمپکس میں سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس طرح میڈل سٹینڈنگ میں چین پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ چین کے پیراک سن یانگ نے مینز200 میٹر فری سٹائل میں چین کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے چڈ لی کلوس نے دوسری اور امریکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ میڈل سٹینڈنگ میں چین پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔









