ریو ڈی جنیرو ۔ 21 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس گیمز ایتھلیٹکس میں امریکہ نے مینز 1500 میٹر دوڑ اور 4×400 میٹر ریلے، جرمنی نے جیولن تھرو میں طلائی تمغے جیت لئے، ویمنز ایونٹس میں کاسٹر سیمنیا نے 800 میٹر دوڑ، امریکہ نے 4×400 میٹر ریلے اور سپین نے ہائی جمپ میں طلائی تمغے حاصل کئے۔ برازیل میں ایتھلیٹکس کے مینز 1500 میٹر دوڑ کے مقابلے میں امریکہ کے میتھیو نے مقررہ فاصلہ 3 منٹس اور 50 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، الجیریا کے ٹوفک نے چاندی اور نیوزی لینڈ کے نک ویلز نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز 4×400 میٹر ریلے میں امریکہ نے طلائی، جمیکا نے چاندی اور باماس نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز جیولن تھرو میں جرمنی کے تھامس روہلر نے طلائی، کینیا کے جولیس نے چاندی اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 800 میٹر دوڑ میں جنوبی افریقہ کی کاسٹر سیمنیا نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 55.28 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ جیتا، برونڈی کی فرانسائن نے چاندی اور کینیا کی مرگرٹ نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 4×400 میٹر ریلے میں امریکہ نے طلائی، جمیکا نے چاندی اور برطانیہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ویمنز ہائی جمپ میں سپین کی روتھ نے طلائی، بلغاریہ کی میریلا نے چاندی اور کروشیا کی بلانکا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔