ریٹائرڈ ہونے والے اسلام آباد پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

43
ریٹائرڈ ہونے والے اسلام آباد پولیس افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کےسکیورٹی ڈویژن نے ریٹائر ڈہونے والے افسران بشمول انسپکٹر ذہین بادشاہ، کانسٹیبل رومیل خان اور کانسٹیبل سلطان کو فورس کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اتوار کوپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ (جے پی یو)نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسلام آباد پولیس کی خدمت میں ان کی لگن اور محنت کو اجاگر کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنوں میں خدمات انجام دیں۔

تقریب کے اختتام پر ایس پی محفوظ کیانی نے ریٹائر ہونے والے افسران کو اعزازی پولیس شیلڈز پیش کیں اور ان کی مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کے مثبت تشخص کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔