ریٹیل گروپ گیپ کا رواں سال اپنے 75 سٹوروں کو بند کرنے کا اعلان

نیویارک ۔ 20 مئی (اے پی پی) امریکی ریٹیل گروپ گیپ نے رواں سال کے دوران اپنے 75 سٹوروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سان فرانسسکو میں قائم گروپ کی طرف سے جاری کردہ تفصلات کے مطابق فروخت کی شرح میں کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر دنیا کے مختلف حصوں میں 75 سٹور بند کئے جارہے ہیں۔ گیپ کے عہدیدار نے بتایا کہ ان میں سے صرف …

نیویارک ۔ 20 مئی (اے پی پی) امریکی ریٹیل گروپ گیپ نے رواں سال کے دوران اپنے 75 سٹوروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔سان فرانسسکو میں قائم گروپ کی طرف سے جاری کردہ تفصلات کے مطابق فروخت کی شرح میں کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر دنیا کے مختلف حصوں میں 75 سٹور بند کئے جارہے ہیں۔ گیپ کے عہدیدار نے بتایا کہ ان میں سے صرف 53 سٹور جاپان میں بند کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سٹوروں کی بندش کی وجہ سے مجموعی اخراجات میں کمی آئے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply