ریپبلکن حریف کی شکست اور جمہوریت کی بقا کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا،جوبائیڈن

104
Joe Biden

نیویارک ۔12اگست (اے پی پی):امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ صدر جو بائیڈن نے اپنی دستبرداری کی وجہ بتا دی،ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن حریف کی شکست اور جمہوریت کی بقا کے لیے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوا۔سی بی ایس پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کی دستبرداری کی وجہ ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی ضرورت تھی،اگرچہ صدر بننا میرے لیے بڑا اعزاز ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ایسا کرنا ملک کے لیے میری ذمہ داری تھی۔

انہوں نےکہا کہ خود سے اور اپنے بیٹے سے دستبرداری کے بارے میں مشورہ کیا،مجھے یہ کام کرنا پڑا کیونکہ ہماری جمہوریت خطرے میں تھی، ہمیں ٹرمپ کو شکست د ینی چاہیے۔جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے عوامی طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر وہ الیکشن نہیں جیتتے تو خونریزی کی جائے گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے امریکا میں جمہوریت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریپبلکن امیدوار کو وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔